ٹرمپ "روسی الاصل" ہیں، روزنامہ ٹائمز کا دعویٰ


ٹرمپ "روسی الاصل" ہیں، روزنامہ ٹائمز کا دعویٰ

برطانوی روزنامے ٹائمز نے ایک مقالے ''ٹرمپ روسی حاکمیت کا سلسلہ'' میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ امریکی نہیں بلکہ ان کا اصل تعلق روس کے بانی خاندان سے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ ٹائمز نے ''ٹرمپ روسی حاکمیت کا سلسلہ'' کے عنوان سے ایک مقالہ شائع کیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی نو منتخب صدر اصل میں روسی باشندہ ہیں۔

روزنامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ روس کے بانی ''روریک'' کی اولاد میں سے ہے۔

مارک بینیٹنز نے اپنے مقالے میں مزید لکھا ہے کہ ٹرمپ کی شجرہ نسب کی چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرمپ کی والدہ کا تعلق روس کے بانی ''روریک'' کی اولاد سے ہے۔

مقالہ نگار کا کہنا ہے کہ  ٹرمپ کی والدہ ''ماری آن ٹرمپ'' 1912ء کو اسکاٹ لینڈ میں پیدا ہوئیں اور 17 سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔

روزنامہ ٹائمز کے مطابق، ٹرمپ روریک کی چھتیسویں نسل سے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلےسماجی رابطے کی وب سائٹوں پر امریکی نومنتخب صدر کو پاکستانی  قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری