ایرانی فلمیں؛ پاکستانی سینما گھروں میں نیا انقلاب


ایرانی فلمیں؛ پاکستانی سینما گھروں میں نیا انقلاب

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر مکمل پابندی کے بعد پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی فلموں کا شاندار خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے نتیجے میں پاکستانی سینما گھروں سے فحاشی، بےجا گلیمر اور بیہودہ موسیقی اور ناچ گانے کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

اس خلا کو پر کرنے کے لئے پاکستان کے سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش کے فیصلے کا پاکستانی عوام اور دانشوروں کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

حقیقت کے قریب، بامقصد، مؤثر، پاکستان کی ثقافت کے ہم آہنگ اور بین الاقوامی معیار کی صحتمند ایرانی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے فیصلے کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

پاکسان میں ایرانی فلموں سے متعلق تأثر، اسلام آباد سے تسنیم نیوز کے نمائندے نوید حسین نقوی کی ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری