اشرف غنی کا افغان طالبان کے سربراہ اور دیگر پر پابندی کا مطالبہ


اشرف غنی کا افغان طالبان کے سربراہ اور دیگر پر پابندی کا مطالبہ

افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں امن کے قیام کو نقصان سے بچانے کیلئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ سمیت دیگر شدت پسندوں کے نام پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے غیر ملکی اخبار رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے بعد اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنی پابندیوں کی فہرست میں دہشت گردوں کے نام شامل کرے جس میں افغان طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کا نام بھی شامل کیا جائے۔

خیال رہے کہ افغان صدر کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب افغان فورسز کو ملک میں طالبان جنگجوؤں کی جانب سے متعدد اہم علاقوں میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ چند روز قبل بگرام کے نیٹو ائیر بیس اور مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر خود کش حملوں کی ذمہ داری بھی مذکورہ گروپ کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

دوسری جانب، طالبان کی جانب سے امن مذاکرات میں شمولیت کیلئے پیش کی گئی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ ان کے سینئر کمانڈروں کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالے جائیں، جس کی وجہ سے ان رہنماؤں اثاثے منجمد ہیں اور سفر پر پابندی عائد ہے۔

تاہم غیر ملکی میڈیا اور کچھ مقامی اور غیر ملکی حکام نے متعدد مرتبہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ افغان امن مذاکراتی عمل درپردہ جاری ہیں لیکن یہ انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری