امریکہ پر افغانستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے


امریکہ پر افغانستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے

2003 اور 2004 میں امریکی فورسز کے افغانستان اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے حراستی مراکز میں 61 قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے مطابق، امریکی فوج اور سی آئی اے پر افغانستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر فاٹو بینسوڈا (Fatou Bensoud) نے کہا ہے کہ اس بارے میں کافی شواہد موجود ہیں کہ امریکی فورسز نے 2003 اور 2004 میں افغانستان اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے حراستی مراکز میں 61 قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری