نائیجریا میں عزاداروں کا بیہمانہ قتل عام ہرگز قابل قبول نہیں


نائیجریا میں عزاداروں کا بیہمانہ قتل عام ہرگز قابل قبول نہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نائیجریا میں عزاداروں کا بیہمانہ قتل عام ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجریا میں ہونے والے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں عزاداروں کا بیہمانہ قتل عام کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے نائیجرین فورسز کی جانب سے عزاداروں پر ہونے والے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نائیجرین فورسز کی جانب سے مسلمانوں کے پرامن مذہبی اجتماعات پر وحشیانہ حملہ عقل سے بالاتر اور غیر قابل قبول ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نائیجرین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے والے عناصر کے خلاف پھرتی دکھائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے دوبارہ رونما ہونے کی روک تھام کرے۔

اسلامی انسانی حقوق کونسل کے مطابق، شمالی نائیجیریا میں پولیس کی فائرنگ سے 100 سے زائد شیعہ مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب، عالمی میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

نائیجرین مسلمان پیر کی صبح اربعین مارچ میں شرکت کرنے کے لئے گھروں سے نکلے تو اس ملک کے فورسز نے انہیں ہدف کا نشانہ بنایا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری