پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ/ حلف برداری سے قبل ملاقات کا امکان


پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ/ حلف برداری سے قبل ملاقات کا امکان

روسی صدر پیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ماسکو کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ایک انٹرویو کے دوران تصدیق کی کہ روس کے صدر پیوٹن اور امریکہ کے نو  منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

گفتگو میں دونوں صدور نے اپنے ممالک کی بہتری کے لئے مستقبل میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور سور کے باہمی تعلقات میں بہتری لانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

پیوٹن اور ٹرمپ نے بین الاقوامی دہشتگردی اور شدت پسندی کو اپنا مشترک اور اولین دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

علاو ازیں، روسی صدر پیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں حلف برداری سے پہلے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس دوران پیوٹن نے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر دوبارہ مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ سے 8 نومبر کے بعد تعلقات میں بہتری آئے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری