گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار


گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلاع ملنے پر گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، دہشتگردوں کے قبضے سے پمفلٹ، ڈیٹونیٹرز، بارودی مواد اور سیفٹی فیوز بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے باغبان پورہ پر چھاپہ مار کر 3 مبینہ دہشت گردوں علی رضا، عاطف مشتاق اور جواد حمزہ کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے خوفناک انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد گوجرانوالہ میں ایک مزار کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ان کے اس منصوبے کو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک پاؤنڈ وزنی تیار بم، 3 ہینڈ گرنیڈ، نقشہ جات اور بھاری تعداد میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری