گولن کے حامیوں کا انخلاء، وزیراعظم پاکستان کا ترک صدر کو تحفہ


گولن کے حامیوں کا انخلاء، وزیراعظم پاکستان کا ترک صدر کو تحفہ

ترک صدر رجب طیب اردگان کے پاکستان دورے کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے پاک ترک آرگنائزیشن کے ملازمین کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

 خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق،  ترک صدر رجب طیب اردوگان کے دورہ پاکستان کے موقع پر  وفاقی حکومت  نے فتح اللہ گولن کی تنظیم پاک ترک آرگنائزیشن کے ملازمین کو آئندہ 3 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے اور وزارت داخلہ نے 400 ملازمین کے ویزے بھی منسوخ کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکولوں کا کنٹرول ترک حکومت کی تجویز کردہ ”مارف“ نامی تنظیم سنبھالے گی جبکہ اس سے قبل ان سکولوں کا کنٹرول پاک ترک آرگنائزیشن کے سپرد تھا۔

یاد رہے کہ فتح اللہ گولن پر ترک حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری