گلگت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی آزادی سے متعلق پیشرفت خوش آئند ہے، رکن پارلیمنٹ


گلگت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی آزادی سے متعلق پیشرفت خوش آئند ہے، رکن پارلیمنٹ

گلگت بلتستان اسمبلی کے پارلمانی رکن نے کہا ہے کہ حکومتی اراکین کو معاملے کی حساسیت اور علاقے میں پائیدار امن کیلئے تجاویز پیش کردی ہیں جس سے متعلق اجلاس میں ہونے والی پیش رفت خوش آئند ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرامات پر پابندی کے خلاف شاہراہ قراقرم پر دیا گیا دھرنا آج آٹھویں روز بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق، پارلیمانی کمیٹی کے اراکین آج بھی مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مصروف رہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے رکن حاجی رضوان علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا: گلگت پارلیمانی اجلاس میں مذہبی آزادی سے متعلق پیشرفت خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کو معاملے کی حساسیت اور علاقے میں پائیدار امن کیلئے تجاویز پیش کردی ہیں اور موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے آج کے اجلاس میں ہونے والی پیش رفت خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل پھر ہوگا اور انشاء اللہ ایک ہفتے سے جاری دھرنا ختم ہوگا اور گرفتار طلباء رہا ہوجائینگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری