آج دنیا بھر میں برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


آج دنیا بھر میں برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت، دوسروں کے عقائد و حقوق کا احترام اور عدم برداشت کے معاشرے پر رونما ہونیوالے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، دنیا میں موجود زیادہ تر مسائل کی وجہ عدم برداشت ہے۔

عدم برداشت ہی کی وجہ سے معاشرے میں بدعنوانیت، معاشرتی استحصال، لاقانونیت جیسے ناسور پنپ رہے ہیں۔

یہ عدم برداشت ہی ہے کہ آج کا انسان بے چینی، جلد بازی، حسد، احساس کمتری اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو چلا ہے۔

یہ عدم برداشت ہی ہے جس کا خمیازہ ہم آج دہشتگردی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

زندگی میں سکون کا عنصر پیدا کرنے کے لئے اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرنا لازم ہے۔

برداشت کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصا اقلیتوں کے ساتھ غیر مساوی اور امتیازی سلوک کی روک تھام کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری