دمشق حکومت کی درخواست پر حشد الشعبی شام جائے گی


دمشق حکومت کی درخواست پر حشد الشعبی شام جائے گی

بدر فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے داعش کے وجود کو پاک کرنے کے بعد حشد الشعبی شام جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بدر فورس اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر ھادی العامری نے اعلان کیا ہے کہ الحشد الشعبی موصل کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرانے کے بعد شام جائے گی اور وہاں بھی دہشت گردوں کا قلعہ قمع کیا جائے گا۔

العامری نے اسپونٹیک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: شامی حکومت نے باقاعدہ طور پر حشد الشعبی سے درخواست کی ہے کہ موصل کی آزادی کے بعد شام میں موجود دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنے کے لئے شام کی مدد کی جائے۔

واضح رہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے خطرناک ترین اور دہشت گرد ٹولہ داعش کے مضبوط گڑھ مغربی موصل کو آزاد کرانے کی ذمہ داری لی ہے اور اس وقت درندہ صفت داعش کے ساتھ براہ راست جنگ میں مصروف ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپوٹ کے مطابق، حشد الشعبی نے داعش کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

العامری نے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ عنقریب مغربی موصل کی آزادی کی خوشخبری سنائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری