اسرائیلی صدر کا 2 دہائیوں کے بعد ہندوستان دورہ! تسلیحاتی تعاون میں مزید اضافے کا امکان


اسرائیلی صدر کا 2 دہائیوں کے بعد ہندوستان دورہ! تسلیحاتی تعاون میں مزید اضافے کا امکان

اسرائیلی صدر نے مودی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے کردار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، نیو دہلی میں اسرائیلی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے اس حقیقت کا ادراک کیا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہے اور یہ دیگر منظم جرائم کے ساتھ بھی جڑی ہوئی ہے۔

جبکہ اسرائیلی صدر کا ماننا ہے کہ دہشتگردی فقط دہشتگردی اور صرف دہشتگردی ہے، اس کا کوئی جواز نہیں ہے، کوئی قابل قبول وجہ نہیں ہے۔

نریندر مودی نے حسب روایت، حسب معمول اور حسب عادت  پاکستان کا نام لئے بنا کہا کہ دہشت گردی کے ماخذ 3 ممالک میں سے بدقسمتی سے ایک ہمارا ہمسایہ ہے۔

اسرائیل اور بھارت اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی برادری کو دہشت گرد نیٹ ورکس اور اسے پروان چڑھانے والے سہولت کار ممالک کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے مل کر کارروائی کرنی چاہیے۔

اسرائیلی صدر نے مودی کو اسرائیل آنے کی بھی دعوت دی جسے بھارتی وزیراعظم نے بخوشی قبول کیا۔

امید کی جا رہی ہے کہ بھارتی وزیراعظم آئندہ سال بھارت اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

اسرائیلی صدر نے دورہ بھارت میں اپنے ہم منصب پرناب مکھرجی اور نائب صدر حامد انصاری سے بھی ملاقات کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری