ایک ہفتے کے دوران 19 بحرینی شہریوں کو 241 سال قید کی سزا


ایک ہفتے کے دوران 19 بحرینی شہریوں کو 241 سال قید کی سزا

بحرینی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے ایک ہفتے میں 19 شہریوں کو 241 سال قید کی سز سنائی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی انسانی حقوق کی تنظیم نے رپورٹ جاری کی ہے کہ آل خلیفہ کے سیکیورٹی اداروں نے ایک ہفتے میں (7 سے 13 نومبر تک) 18 شہریوں کو زبردستی پابند سلاسل کیا ہے جن میں سے ایک بھی ابھی تک رہا نہیں ہوا ہے۔

بحرینی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق، اس دوران بحرین کے 21 مختلف علاقوں میں 29 ریلیوں کا انعقاد ہوا اور ان میں سے دو ریلیوں کو آل خلیفہ حکومت نے آنسو اور زہریلے گیس کے ذریعے سرکوب کیا۔

بحرینی انسانی حقوق کی تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے شہریوں میں سے 19 کی سماعت ملک کے مختلف عدالتوں میں ہوئی اور ان سب کو 241 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بحرینی عوام اپنی حق خود ارادیت کی خاطر 2011ء سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن مظاہروں کا انعقاد کرتے آرہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری