ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کرکے ایٹمی معاہدے کو ہوا میں اڑا دیا ہے، شمخانی


ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کرکے ایٹمی معاہدے کو ہوا میں اڑا دیا ہے، شمخانی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری شمخانی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع ایٹمی معاہدے ہوا میں اڑانے کے مترادف ہے، ایران تکنیکی پیکجوں پر غور کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے ایران کے خلاف مزید 10 سالوں کے لئے پابندیوں میں توسیع کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام نے اس قسم کے اقدامات سے ایٹمی معاہدے پر لات ماری ہے۔ اب ایران اس کا معقول جواب دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ نے کل منگل کے روز ایران کے خلاف سخت پالیسی اپناتے ہوئے مزید 10 سال کے لئے پابندیوں کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے 7 ارکان نے رچرڈ بلو مینتھل  کی سربراہی میں سینٹ راہنما میچ میک کونل کو ایک خط ارسال کرکے مطالبہ کیا تھا  کہ سینٹ کے ارکان کی چھٹیاں ختم کر کے واپس آنے پر ایران کے خلاف مزید 10سال کے لئے پابندیوں میں توسیع کی کوشش کی جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری