کراچی الرٹ؛ سپاہ صحابہ کے دفتر پر چھاپہ، عبدالغفور ندیم کا بیٹا گرفتار


کراچی الرٹ؛ سپاہ صحابہ کے دفتر پر چھاپہ، عبدالغفور ندیم کا بیٹا گرفتار

ترجمان سپاہ صحابہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ اس گروہ کے ناگن چورنگی میں موجود مسجد صدیق اکبر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور عبدالغفور کے بیٹے صہیب ندیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان سپاہ صحابہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ اس گروہ کے ناگن چورنگی میں موجود مسجد صدیق اکبر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور اس گروہ کے عبدالغفور ندیم کے بیٹے صہیب ندیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سپاہ صحابہ کے سرکردہ اورنگزیب فاروقی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صہیب ندیم کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مذمت کی ہے۔

صہیب ندیم کا تعلق پنجاب کے علاقے حافظ آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پر دہشت گردی کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری