روسی سوخو-27 جنگی طیارے ایران کی جانب رواں دواں


روسی سوخو-27 جنگی طیارے ایران کی جانب رواں دواں

روس کے سوخو-27 جنگی طیارے ایران کے جزیرے کیش میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی جنگی طیاروں کی نمائش میں شرکت کرنے کے لئے ایران کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، روسی فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم کے نائٹ بین الاقوامی فضائی نمائش کیش 2016ء (KISH 2016) میں شرکت کرنے کے لئے ایران روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اس ٹیم میں روسی فوج کے 4 سوخو-27 جنگی طیارے شامل ہیں جو نمائش کے دوران 2 مختلف پروگراموں کے تحت اپنی کارکردگی دکھائیں۔

روسی نائٹ کے علاوہ، اس نمائش میں ایرانی ایروبیٹک ٹیم بھی متعدد ایرانی جنگی طیاروں کے ہمراہ شرکت کرے گی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فضائی نمائش کیش 2016ء آج (16 نومبر) کو ایران کے جزیرہ کیش میں شروع ہو رہی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری