حکومتی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود گلگت میں یوم الحسین کا انعقاد/ تصویری رپورٹ


حکومتی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود گلگت میں یوم الحسین کا انعقاد/ تصویری رپورٹ

قراقرم انٹرنیشنل ہونیورسٹ گلگت میں حکومتی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود طلباء و طالبات نے مسلسل آٹھ روز دھرنے کے بعد یوم الحسین علیہ السلام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جبکہ دنیور کے مقام پر آج نویں روز بھی دھرنا جاری رہا۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، قراقرم انٹرنیشنل ہونیورسٹ گلگت میں یوم الحسین علیہ السلام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں ہرقسم کی مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کی ہے جس کے خلاف ہزاروں طلباء پچھلے آٹھ دنوں سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

آج اچانک قراقرم یونیورسٹی کے طلباء نے جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر کے آفس کے سامنے لان میں یوم الحسین علیہ السلام کا پروگرام ترتیب دیا جس میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی درخواست پر صوبائی حکومت نے یوم الحسین علیہ السلام کے انعقاد کو روکنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری یونیورسٹی میں تعینات کی تھی لیکن آج یوم الحسین علیہ السلام کے انعقاد پر فورسز کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔

یوم الحسین علیہ السلام کے انعقاد کے بعد طلباء و طالبات پرامن طور پر منتشر ہوئے۔

دوسری جانب، شاہراہ قراقرم پر دنیور کے مقام پر یوم الحسین علیہ السلام کے انعقاد پر پابندی کے خلاف احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ قائد گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسین الحسینی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔

علامہ سید راحت حسین الحسینی کے اعلان کے بعد آٹھ روز سے جاری دھرنا ختم ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری