عالمی ادارہ خوراک کا افغان مہاجرین کو خوراک اور فنڈز کی فراہمی کا 9 ماہ پر محیط آپریشن


عالمی ادارہ خوراک کا افغان مہاجرین کو خوراک اور فنڈز کی فراہمی کا 9 ماہ پر محیط آپریشن

عالمی ادارہ خوراک نے پاکستان سے افغانستان واپس جانے والوں اور اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری میں مدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خوراک اور فنڈز کی فراہمی کا 9 ماہ پر محیط آپریشن شروع کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طور خم بارڈر کے داخلی راستے سے ہزاروں پناہ گزین ہر روز افغانستان میں داخل ہورہے ہیں۔

افغانستان واپس آنے والوں اور اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری میں مدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خوراک اور فنڈز کی اشد ضرورت ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ خوراک نے 9 ماہ پر محیط آپریشن شروع کیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک کے مطابق، رواں سال کے اختتام تک ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی متوقع ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری