امریکی انتخابات پر قضاوت نہیں کرتے، نہ ماتم کریں گے اور نہ ہی جشن منائیں گے


امریکی انتخابات پر قضاوت نہیں کرتے، نہ ماتم کریں گے اور نہ ہی جشن منائیں گے

امام خامنہ ای نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے لئے امریکی انتخابات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، ایران امریکی انتخابات پر تبصرہ تک نہیں کرتا، ہم بعض ملکوں کی طرح امریکی انتخابات کو لیکر نہ ماتم کرتے ہیں اور نہ ہی جشن مناتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر امام خامنہ ای نے صوبہ اصفہان میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: صوبہ اصفہان ایران کے لئے صبر، استقامت، علم اور ثقافت کے اعتبار سے نمونہ ہے۔

رہبر انقلاب نے امریکی صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوری ایران امریکی انتخابات کے بارے میں تبصرہ تک نہیں کرتا، امریکہ میں کسی کے ہارنے یا جیتنے سے اسلامی جمہوری ایران پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

اسلامی جمہوری ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران بعض ممالک کی طرح  امریکی انتخابات لیکر آہ و فغاں یا جشن نہیں مناتا ہے۔

انہوں نے ایرانی حکومتی اہلکاروں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ملکی ترقی انقلاب اسلامی کے اصول و قواعد کی پاسداری کرنے میں ہے۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ دشمن نے ایران کے اقتصاد کو نشانہ بنایا ہے، دشمن کی کوشش ہے کہ ایران اقتصادی میدان میں کمزور ہوجائے، لہٰذا مسئولین کو ہوشیاری اور استقامت سے کام لیکر دشمن کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

امام خامنہ ای نے حالیہ امریکی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ میں انتخابات کے دوران بحث و مباحثہ ہوا جس میں ایک امیدوار جو اس وقت صدر منتخب ہوا ہے، نے کہا: ہم نے امریکہ سے باہر جنگ پر جو رقم خرچ کی ہے اگر امریکہ پر خرچ کرتے تو امریکہ کو ایک بار پھر نئے سرے سے بنا چکے ہوتے۔

رہبر انقلاب نے مزید کہا: امریکہ نے گزشتہ سالوں  میں اس ملک کے عوام کا بے تحاشا پیسہ مختلف ممالک پر خونی جنگ مسلط کرکے خرچ کیا ہے اب خود امریکہ میں لوگ فقر اور تنگدستی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

امام خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان، لیبیا، عراق، شام اور یمن میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا ہے اور ان ممالک کے بنیادی ڈھانچوں کو بھی نیست و نابود کردیا ہے۔

رہبر معظم نے امریکی انتخابات کے دوران ہونے والے بحث و مباحثے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ وہ باتیں تھیں جو کئی سال پہلے لوگوں کو بتائی گئی تھیں لیکن کوئی ماننے کے لئے تیار نہیں تھا۔ بصیرت اور آگاہی کا مطلب یہ ہے کہ تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ کس قسم کے دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہو، دشمن تمہارے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ اگر ہوشیار رہنے کے بجائے آنکھیں بند کرو گے تو نقصان اٹھاؤگے۔

رہبر انقلاب نے امریکی انتخابات کے نتائج کے بارے میں کہا: ہم امریکی انتخابات کے بارے میں کوئی تبصرہ  تک نہیں کرتے ہیں کیونکہ 37 سالوں سے یہ دنوں پارٹیاں امریکہ پر حکومت کررہی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ  ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

رہبر انقلاب نے جوانوں سے کہا کہ انقلاب کے آرمانوں کو لیکر آگے بڑھیں۔

امام خامنہ ای نے ایران کے حالات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: ایران کا مستقبل روشن ہے اور ایران بین الاقوامی سطح پر تمام مشکلات کو بہ آسانی حل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

رہبر معظم نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اربعین ایک عظیم سرمایہ  ہے اس کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے، لاکھوں انسانوں کا ان کے جانوں کو لاحق خطرات کے باوجود نجف سے کربلا  پیدل مارچ کرنا، ملک اور اسلام کی بقا کے لئے ضمانت ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری