40 سے 45 بھارتی فوجی مارے ہیں / بھارت مردانگی دکھائے، اپنا نقصان بتائے


40 سے 45 بھارتی فوجی مارے ہیں / بھارت مردانگی دکھائے، اپنا نقصان بتائے

پاکستانی سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے دعوی کیا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے پاکستانی جواب میں اب تک 40 سے 45 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں، بھارت مرد بنے اور اس کی تصدیق کرے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مودی کو سمجھ آگئی ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور کیا کرسکتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جس روز ہمارے 7 جوان شہید ہوئے اسی روز ہم نے بھارت کے 11 فوجی مارے اور ان کا ایک افسر بھی زخمی ہوا جبکہ 3 بھارتی چوکیاں تباہ کی گئیں۔ بھارتی فوج مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نقصان اور ہلاک فوجیوں کا بھی بتائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک صرف باتوں تک تھی اور بھارت کو اپنے دعوؤں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہم اپنی طرف ہر شہادت کو تسلیم کرتے ہیں، شہادت فوجی کی عزت ہوتی ہے لیکن بھارتی فوج وردی میں ہونے والی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتی، انہیں مرد بننے کی ضرورت ہے، لہٰذا بھارتی فوج اپنی وردی کی عزت کرے اور مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہلاک فوجیوں کا بتایا کرے۔

انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین دفاع کا سہرا فوج کے سر ہے، فوج نے ملکی دفاع کے معاملے پر بہترین نتائج دیے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری