مغربی حلب سے دہشت گرد ٹولہ النصرہ فرنٹ کی پسپائی


مغربی حلب سے دہشت گرد ٹولہ النصرہ فرنٹ کی پسپائی

جنگی ذرائع ابلاغ نے مغربی حلب سے النصرہ فرنٹ سے وابستہ دہشت گردوں کی پسپائی کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع ابلاغ نے مغربی حلب سے النصرہ فرنٹ سے وابستہ دہشت گردوں کی پسپائی کی خبر دی ہے۔

النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد نے شامی فوج کی کارروائی کے پیش نظر علاقے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے نمائندے نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے جس کی وجہ سے حلب شہر میں سرگرم دہشت گرد ٹولہ النصرہ فرنٹ پر وحشت طاری ہوگئی ہے اور اس گروہ کے دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو ''خان العسل'' اور ''المنصورہ'' تک پھیلا دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ علاقے شامی فوج اور دہشت گردوں کے لئے دفاعی اعتبار سے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

شامی جنگی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز دہشت گردوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کو کامیابی مل رہی ہے کیونکہ اب دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری