داعشی دہشت گرد شام فرارہو رہے ہیں، فؤاد معصوم


داعشی دہشت گرد شام فرارہو رہے ہیں، فؤاد معصوم

عراقی صدر داعش کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عراقی فوج کے ہاتھوں شکست سے دوچار داعشی دہشت گردوں نے شام کی طرف راہ فرار اختیار کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی صدر فؤاد معصوم کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کے ہاتھوں شکست سے دوچار داعشی دہشت گرد شام کی طرف فرار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے بعد بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنا ضروری ہے ہمیں پورے ملک میں داعش سمیت شدت پسندی کی جڑوں کو ختم کرنا ہوگا۔

عراقی صدر نے ایک عربی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: اب عراق میں داعش کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اسی وجہ سے داعش اپنے لئے نئے کمین گاہ کی تلاش میں ہے اور بہت سارے دہشت گرد شام کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری