داعش پنجاب کے کمانڈرسمیت 9 تکفیری دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد


داعش پنجاب کے کمانڈرسمیت 9 تکفیری دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد

شام و افغانستان میں دہشت گردی کے لئے سوشل میڈیاکے ذریعے ہم فکر افراد کو بھرتی کیا جارہا تھا.

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں داعش اور دیگر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اہم سرغنہ سمیت 9 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں پولیس کی انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے داعش پنجاب کے اہم کمانڈر نبیل عرف ابوعبداللہ سمیت آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

داعش کا یہ گروہ سوشل میڈیا کو استعمال کرکے ہم فکر افراد کو دہشت گردی کے لئے استعمال کرتا تھا۔

یہ گروہ داعش کی جانب سے ایران، شام، عراق اور افغانستان میں کارروائیوں کے لئے پاکستان سے افراد بھیجنا چاہتا تھا لیکن سی ٹی ٖڈی لاہور نے برقت کارروائی کرکے اس کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب، صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر مقام پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پیر بابا ضلع بونیر کے رہائشی حیدرعلی کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے جو دہشت گردی کے 10 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری پر پانچھ لاکھ انعام بھی مقرر تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری