دہشت گردی میں مدرسہ ملوث ہو یا یونیورسٹی، یکساں کارروائی کی جائے گی، آئی جی سندھ پولیس


دہشت گردی میں مدرسہ ملوث ہو یا یونیورسٹی، یکساں کارروائی کی جائے گی، آئی جی سندھ پولیس

آئی جی سندھ پولیس دہشت گردی میں مدرسہ ملوث ہو یا یونیورسٹی، یکساں کارروائی کی جائے گی،

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، صوبہ سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس اللہ ڈنو عرف اے ڈی خواجہ نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں اور دہشت گردی کرنے والے کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے گی خواہ یہ جرم کسی سے بھی سرزد ہو، قانون حرکت میں آئے گا۔

گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ مدارس اچھا کام بھی کررہے ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں لیکن دہشت گردی میں کوئی مدرسہ ملوث ہو یا ہھر یونیورسٹی دونوں کے خلاف یکساں کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر صوبہ سندھ میں عمل کیا جارہا ہے اور اندرون سندھ میں بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بہت سے دہشت گردوں کو پکڑاجا چکا ہے اور بہت سے مقدمات کا سامنا بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کی کسی کو اجازت نہیں خواہ ایم کیو ایم لندن یہ حرکت کرے یا ایم کیو ایم پاکستان۔ پولیس پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی سیاسی وابستگی کو خاطر میں نہیں لائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری