امریکی پارلیمنٹ کا ایران کو ہوائی جہاز فروخت نہ کرنے کا فیصلہ


امریکی پارلیمنٹ کا ایران کو ہوائی جہاز فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

امریکی پارلیمنٹ نے ایران مخالف پالیسیوں کو مزید سخت بناتے ہوئے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت تہران کو ہوائی جہاز فروخت کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ایسوشیٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کو ہوائی جہاز فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے 174 ووٹوں کے مقابلے میں 243 ووٹوں سے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت ایران کو ہوائی جہاز فروخت کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اس بل تحت، امریکی قانون ساز وزارت خزانہ کے عہدیداروں کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ اس ملک کے بینکوں کو ایران کی توسط سے ہوائی جہاز خریدنے میں مالی تعاون کریں۔

دوسری جانب، اوبامہ انتظامیہ نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ ایران کو ہوائی جہاز فروخت نہ کرنے سے متعلق بل ویٹو کردیگی کیونکہ یہ بل ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ نے منگل کے روز ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید 10 سال کے لئے کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

امریکی پارلیمنٹ کے 419 نمائندوں نے ایران کے خلاف  ووٹ دیا  جس کی وجہ سے مزید 10 سالوں کے لئے پابندیوں کی توسیع کی مںظوری دی گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق، امریکہ ایران کے خلاف مزید نئی پابندیاں لگانے کا سوچ رہا ہے جس کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ طے پایا تھا اور اس معاہدے کے تحت ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری