ایران عراق بارڈر مہران بند/ زائرین چذابہ اور شلمچہ سرحدوں کے ذریعے عراق داخل ہوں


ایران عراق بارڈر مہران بند/ زائرین چذابہ اور شلمچہ سرحدوں کے ذریعے عراق داخل ہوں

ایران کے مرکزی اربعین کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقیوں کی جانب سے مہران بارڈر بند کر دیا گیا لہٰذا زائرین چذابہ اور شلمچہ سرحدوں کے ذریعے اربعین مارچ میں شرکت کے لئے عراق داخل ہوں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی اربعین کمیٹی کے ترجمان حمید رضا گودرزی نے کہا ہے کہ سفری دستاویزات کے حامل زائرین چذابہ اور شلمچہ سرحدوں کے ذریعے عراق پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر ویزے اور سفری دستاویزات کے حامل زائرین اور بے پناہ رش کی وجہ سے سفری دستاویزات کے حامل زائرین کو عراق جانے میں دشواری پیش آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صوبے ایلام ہائی وے رش کی وجہ سے بند ہو گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ مہران جانے والی دوسری سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں لہٰذا زائرین سے گزارش ہے کہ وہ چذابہ اور شلمچہ بارڈر سے عراق داخل ہوں۔

مرکزی اربعین کمیٹی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ عراق سے ایران واپس آنے والے زائرین کے لئے مہران بارڈر کھلا ہے تاہم عراق جانے والے زائرین کے لئے یہ سرحد عراقیوں کی جانب سے بند کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عراق کے سفیر نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال اربعین مارچ میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد 25 ملین سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری