افغان جنگ؛ پاکستان کی سلامتی، استحکا م اور اقتصادی ترقی پر تیس سال سے منفی اثرات


افغان جنگ؛ پاکستان کی سلامتی، استحکا م اور اقتصادی ترقی پر تیس سال سے منفی اثرات

ملیحہ لودھی نے پاکستان کی افغانستان میں قیام امن میں اہم کردار ادا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے اس سلسلے میں اعتراف بھی کیا ہے جبکہ افغان جنگ کے باعث تیس سال سے زائد عرصہ سے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات افغانستان کے دیرینہ مسائل کا واحد حل ہے۔

ریڈیو پاکستان نے ملیحہ لودھی کے حوالے سے بتایا ہے یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کے بارے میں مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کااعتراف عالمی برادری نے بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ تیس سال سے زائد کے عرصے کے دوران افغان جنگ کے باعث پاکستان کو سلامتی، استحکا م اوراقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

پاکستانی نمائندہ نے کہا کہ مفاہمت کے عمل کی کامیابی کا دارومدار افغان عوام کے ذمہ دارانہ کردار پر ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی ان کے وطن رضا کارانہ واپسی چاہتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری