نامورسینیٹرفیصل عابدی پر غیر قانونی اسلحے کا جھوٹا مقدمہ منسوخ کیا جائے، پولیس


نامورسینیٹرفیصل عابدی پر غیر قانونی اسلحے کا جھوٹا مقدمہ منسوخ کیا جائے، پولیس

پولیس نے عدالت میں یہ درخواست جمع کرکے استدعا کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والے نامور سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا جھوٹا مقدمہ منسوخ کردیا جائے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والے نامور سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ منسوخ کردیا جائے، پولیس نے عدالت میں یہ درخواست جمع کرکے استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی کے ضلع ملیر کے جڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ جس سب مشین گن  کو پولیس نے غیرقانونی قرار دیا تھا، فیصل رضا عابدی نے اس اسلحہ کو رکھنے کا قانونی اجازت نامہ پولیس کو دکھا دیا ہے۔

فیصل رضا عابدی کو 5 نومبر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں سچل پولیس اسٹیشن پر ان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ 2013 کی دفعہ 23 کی ذیلی دفعہ ایک (الف) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ تسنیم خبررساں ادارے نے اس وقت بھی واقعیت پر مبنی خبر دی تھی کہ فیصل رضا عابدی کو بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے۔

اس وقت جمشید کوارٹر پولیس کے اعلیٰ افسرنے انہیں دوہرے قتل کے مقدمے میں جس کی ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروائی گئی تھی، اس میں سابق سینیٹر کو ملوث کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں پولیس نے اس مقدمہ کا ذکر ہی نہیں کیا اور غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ بناڈالا جو کہ جعلی ثابت ہوا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری