حلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہوگئی


حلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہوگئی

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے جنوب مغربی حلب میں دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے جس کے باقاعدہ ثبوت مل گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع  کے ترجمان ایگورکونا شنکف نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی حلب میں دہشت گردوں کی طرف سے استمعال ہونے والے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں تحقیقات کی گئیں اور 9 نمونے ایسے ملے ہیں جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ حلب میں داعش نے بے دریغ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ روسی سائنسدانوں اور ماہرین نے جنوب مغربی حلب میں داعش کی طرف سے استعمال کئے جانے والے بموں اور اسلحے کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ دہشت گردوں نے بموں میں کیمیائی مواد کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کی تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا: یہ تنظیم حلب میں ماہرین کی ٹیم بھیجنے کے لئے تذبذب کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے روس نے بین الاقوامی برادری سے حلب میں استعمال ہونے والے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں تحقیقات کے لئے ماہرین بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مغربی ممالک ہمیشہ سے شامی سرکاری فوج پر کیمیائی ہتھیار استمال کرنے کا الزام دہراتے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری