کابل میں اربعین کے جلوس پر خود کش حملہ، 28 عزادار شہید 38 زخمی


کابل میں اربعین کے جلوس پر خود کش حملہ، 28 عزادار شہید 38 زخمی

کابل میں اربعین حسینی کے جلوس پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 28 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عزادارن  اربعین حسینی کے جلوس پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 28 عزادار شہید ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عزادارن  اربعین حسینی کی ایک مجلس پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 28 عزادار شہید ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ باقرالعلوم نامی  مسجد کے اندر کیا گیا ہے۔

عزاداروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے کیونکہ حکومت اہلکار عزاداروں کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔

عزاداروں نے عوام  سے فوری طور پر خون کے عطیے اور  مدد کی اپیل کی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، افغان اہلکاروں نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ حملہ آوروں کی تربیت پاکستان کی سرزمین پر کی جاتی ہے۔

رپورٹ کےمطابق، حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری