سعود عرب نے یمن میں 114 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جنرل لقمان


سعود عرب نے یمن میں 114 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جنرل لقمان

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آل سعود اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے 114 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان  جنرل لقمان کا کہنا ہے کہ آل سعود  اور اس کے اتحایوں نے اب تک 114 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان نے مزید کہا: آل سعود نے خود سے 48گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا اور کچھ دیر کے بعد خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے۔

سرکاری فوج کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اگر حملے کئے گئے تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: آل سعود نے مسقط جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی نہتے عوام پر متعدد حملے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کے جنگی طیارے روزانہ کی بنیاد پر مہلک ہتھیار، امریکی ساخت کے بم یمن کے نہتے عوام  پر برسا رہے ہیں۔

بین الاقوامی برادری یمن کے خلاف ہونے والے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں پر خاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری