گلگت بلتستان کو جام کردیں گے، قاضی نثار


گلگت بلتستان کو جام کردیں گے، قاضی نثار

گلگت اور کوہستان کے اہل سنت برادری کے امیر قاضی نثار نے دھمکی آمیز لہجے میں حکومت اور اہل تشیع پر سخت تنقید کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ڈیلی کے ٹو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دیوبند مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے مولوی قاضی نثار نے ایک بار پھر گلگت کی پرامن فضا کو برباد کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے شیعیان حیدر کرار کے خلاف سخت لب و لہجہ اپنایا ہے۔

قاضی کا کہنا ہے کہ اس طرح تعلیمی اداروں کو اکھاڑہ بنانے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی۔

انہوں نے دنیور میں یوم حسین علیہ السلام پر پابندی کے خلاف دھرنہ دینے والوں پر حکومت گرانے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا: اگرحکومت کو ہی گرانا ہے تو تعلیمی اداروں کو اکھاڑہ بنانے کے بجائے میدان میں نکل کر احتجاج کیا جائے۔

دیوبند امیر قاضی نثار نے حکومت اور سیکورٹی اداروں پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پولیس جانب دار ہے لہٰذا پولیس فورس سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور پولیس سے اختیارات ختم کرکے رینجرز کے حوالے کئے جائیں۔

قاضی نے سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم اہل سنت اپنے مطالبات کے حق میں پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کرےگی اور تمام اضلاع کا دورہ کرکے پورے گلگت بلتستان کو جام کر ےگی۔

قاضی کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان، اسلام اور صحابہ کرام کی عظمت عزیز ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

قاضی نثار کا یوم الحسین علیہ السلام پر پابندی کے خلاف دھرنہ دینے والوں کو حکومت مخالف قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کسی کو حفیظ الرحمن کی حکومت پسند نہیں ہے تو مذہبی سطح پر دھرنے اور احتجاج کے بجائے جمہوری انداز میں احتجاج کریں۔

یاد رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کرنے والے 33 نامزد طلباء اور اساتذہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بنائے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری