پاکستان کے تاریخی شہر حیدرآباد میں اربعین حسینی کا جلوس/ سیکورٹی کے بہترین اقدامات


پاکستان کے تاریخی شہر حیدرآباد میں اربعین حسینی کا جلوس/ سیکورٹی کے بہترین اقدامات

ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے قدیمی شہر حیدرآباد میں بھی انجمن امامیہ کے زیر اہتمام حضرت امام حسین (ع) اور ان کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر قدم گاہ مولا علی (ع) سے مرکزی جلوس نکالا گیا جوکہ مقررہ روایتی راستوں اسٹیشن روڈ، کوہ نور چوک، گاڑی کھاتہ، صدر، سینٹ میری چوک اور سرفراز کالونی سے ہوکر امام بارگاہ دادن شاہ پر اختتام پذیرہوا۔

 خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی قیادت میں نکالے جانیوالے مرکزی جلوس میں بچوں، بوڑھو ں اور خواتین سمیت ہزاروں عزادران حسین نے شرکت کی اور مختلف انجمنوں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی گئی جبکہ جلوس کے راستے میں نیاز امام حسین (ع)  اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بھی کافی اطمینان بخش رہے۔

جلوس کی سیکورٹی اور  مانیٹرنگ کے لئے گزرگاہ کی دونوں سائیڈ کی 52 سے زائد گلیوں اور روڈز کو ڈبل سیل کر کے اہلکار متعین کئےگئے تھے، جلوس کےسامنے، پیچھے اور دونوں سائیڈز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی  گئی تھی۔ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز ، 6000 پولیس اہلکار، 250 کمانڈوز و رضا کاروں کے علاوہ 40 خفیہ کیمرے نصب کئے گئے تھے۔

ذیل میں حیدر آباد میں اربعین حسینی جلوس کی تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری