سینٹرل جیل کراچی؛ عزادار قیدیوں پر لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے کارندوں کا حملہ


سینٹرل جیل کراچی؛ عزادار قیدیوں پر لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے کارندوں کا حملہ

سینٹرل جیل کراچی میں چہلمِ امام حسین علیہِ السلام کی مناسبت سے عزادار قیدیوں کی خانب سے جلوس عزا نکالنے پر کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکرِ جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا جس میں عزاداروں کے ساتھ ساتھ پولیس اور رنجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، سینٹرل جیل کراچی میں چہلمِ امام حسین علیہِ السلام کی مناسبت سے عزادار قیدیوں کی خانب سے جلوس عزا نکالنے پر کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکرِ جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق، اس حملے میں کئی مومنین کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود پولیس، ایف.سی اور رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ جیل انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ جلوس کے موقع پر تکفیری گروہ کی بیرکس کو سیل نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ باہر نکل آئے۔

حیرت انگیز نکتہ یہ ہے کہ دہشت گردوں کے پاس اتنے پتھر اور ڈنڈے کہاں سے آئے یا پھر یہ کہنا درست ہوگا کہ انہیں پتھر اور ڈنڈے راشی و متعصب اہلکاروں نے خود فراہم کئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری