صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دھماکہ؛ تین ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی


صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دھماکہ؛ تین ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سڑکے کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کورپس کے 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سڑکے کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سجاد خان نے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد پشاور کے علاقے بشیرآباد میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جنھیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم پست کیے جانے کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا میں وقتاً فوقتاً دہشت گردی کے واقعات پیش آرہے ہیں.

رواں برس بھی پشاور میں سیکیورٹی فورسز کو متعدد مرتبہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

رواں برس جنوری میں پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے.

اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) فضل اللہ گروپ نے قبول کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری