موصل میں عراقی فورسز کی مسلسل پیش قدمی جاری


موصل میں عراقی فورسز کی مسلسل پیش قدمی جاری

عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز کی درندہ صفت داعش کے خلاف جنگ پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور موصل کے شمال اور مشرق کے دو اہم دیہاتوں کو تکفیریوں کی چنگل سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا فورسز نے خونخوار درندہ صفت داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موصل کے شمال اور مشرق کے دو اہم دیہاتوں کو تکفیریوں کی چنگل سے آزاد کرالئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عراقی فورس ''قادمون یا نینوا'' نے کارروائی کرتے ہوئے ''اورطا''، ''خراب'' نامی دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری