آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 مزید دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی


آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 مزید دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق، جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ان میں سے 6کا کالعدم ٹی ٹی پی اور 4کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 مزید دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ان میں سے 6کا کالعدم ٹی ٹی پی اور 4کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، دہشت گرد سیکورٹی اداروں، مواصلاتی نظام اور اسکولوں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے کیپٹن جنید اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت کئی معصوم شہریوں کو بھی قتل کیا۔ فوجی عدالت میں تمام دہشت گردوں کا ٹرائل کیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سزائےموت پانے والےدہشتگردوں میں تیرہ گل، محمدولی اور خیل جان و دیگر شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری