پاک بھارت اسلحے کی دوڑ/ بھارت نے جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا


پاک بھارت اسلحے کی دوڑ/ بھارت نے جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

بھارت نے ایسی حالت میں جوہری صلاحیتوں کے حامل اگنی-1 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے اسلحے کی دوڑ کی سخت مخالفت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کہ میزائل تجربہ ہندوستانی فوج کی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی تربیتی مشقوں کا حصہ تھا۔

بھارتی حکام کے مطابق، میزائل کا تجربہ کامیاب رہا، جس سے اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا۔

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ یہ میزائل 700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے پاکستانی حکام بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ اسلام آباد خطے میں اسلحے کی دوڑ کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

سرتاج عزیز کا بھارت کی جانب سے رواں سال مئی کے مہینے میں سوپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کا سوپر سونک میزائل نیوی گیشن سسٹم، جدید کمپیوٹر اور الیکٹرو مکینکل ایکٹیویٹر سے لیس ہے، جبکہ اس کا اپنا موبائل لانچر بھی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو امریکا کا تعاون حاصل ہے، کیونکہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ ایک مضبوط ہندوستان ہی چین کو زیر کرنے کے لیے اہم ہے۔

دوسری جانب، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کے اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری