امریکہ نے متعدد بار جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے/ 10 سالہ پابندیوں کی توسیع پر ضرور رد عمل دکھائیں گے


امریکہ نے متعدد بار جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے/ 10 سالہ پابندیوں کی توسیع پر ضرور رد عمل دکھائیں گے

اسلامی جمہوری ایران کے سپریم کمانڈر امام خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکہ نے کئی بار ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، ان میں سے ایک ایران کے خلاف مزید 10 سال کے لئے پابندیوں میں توسیع ہے جس پر ضرور رد عمل دکھائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای نے ہفتہ بیسج کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے بسیجی کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔

امام خامنہ ای نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ امریکی حکومت نے اب تک متعدد بار ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس پر اسلامی جمہوریہ ایران ضرور رد عمل دکھائے گا۔

امام خامنہ ای نے امریکی حکومت کی طرف سے  ایران پر مزید دس سالوں کے لئے پابندیوں میں توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:، اگر ایران پر پابندیاں لگا دی گئیں تو اسے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے ضرور رد عمل ظاہر کریں گے۔

امام خامنہ ای نے اربعین حسینی کے عظیم اجتماع کا بھی ذکر کیا اور فرمایا: یہ عظیم اجتماع لوگوں کی بصیرت اور اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کی دلیل ہے۔

امام خامنہ ای نے بسیج فورس کو انقلاب اسلامی کی حیرت انگیز تحریک قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امام خمینی کو اللہ تعالی کی طرف سے الہام ہوا تھا کہ انقلاب اسلامی کو جوانوں کے حوالے کرنے کے لئے ایک ایسی تحریک بنا کر دار فانی سے کوچ کر جائیں جو انقلاب کی حفاظت کرسکیں۔

امام خامنہ ای نے بسیجی کمانڈروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا: دشمن بسیج فورس کے اندر اثر و رسوخ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے لہٰذا اس سلسلے میں ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ موجودہ امریکی حکومت نے اب تک جوہری معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزی کی ہے اور ان میں سے ایک حال ہی میں ایران کے خلاف 10 سالہ پابندیوں کی توسیع ہے، یہ یقینی طور پر جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامی جمہوری ایران اس کے خلاف ضرور رد عمل ظاہر کرے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری