داعش کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کو موصل سے ہجرت کرنے کا حکم جاری


داعش کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کو موصل سے ہجرت کرنے کا حکم جاری

دہشتگرد گروہ داعش نے موصل میں پے در پے شکست اور عراقی فورسز کی جانب سے گھیرہ تنگ ہونے کے باعث اپنے جنگجوؤں کو حکم جاری کیا ہے کہ اس شہر سے "ہجرت" کریں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے الراصد عراق کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے کمانڈروں نے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی تیز ترین پیش قدمی کے پیش نظر اپنے جنگجوؤں کو حکم جاری کیا ہے کہ موصل شہر کو ترک کر کے ہجرت کریں۔

رپورٹ کے مطابق، داعش کے بعض کمانڈروں نے موصل شہر میں اپنے مذہبی خطبوں میں تشدد اور مشکلات میں اضافے کی صورت میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مکہ سے مدینہ ہجرت کو یاد کرتے ہوئے اپنے جنگجوؤں سے شہر چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

اس رپورٹ میں جو عراق کے شہر موصل کے مقامی ذرائع کی جانب سے جاری ہوئی ہے، نے داعش کی موصل شہر سے راہ فرار اختیار کرنے سے متعلق تذکرہ نہیں ہوا ہے۔

چنانچہ عراقی ذرائع نے اعلان کی ہے کہ داعشیوں کی جانب سے ایسا اقدام اس گروہ کے اہم کمانڈروں کی ہلاکت، متعدد گاڑیوں، فوجی ساز و سامان، اسلحے کے گوداموں اور  سرنگوں کے تباہ ہونے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

دوسری جانب، نینوا صوبے کی آزادی کے لئے جاری آپریشن کے کمانڈر عبد الامیر یار اللہ نے مشرقہ موصل کے علاقے یرگنتی کی آزادی کی بھی خبر دی ہے۔

اسی طرح عراق کے فیڈرل پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے بیان دیا ہے کہ جنوبی موصل میں کم سے کم 18 داعشی مارے جا چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری