کیا مصر، غزہ کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے درپے ہے؟


کیا مصر، غزہ کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے درپے ہے؟

بعض مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ مستقبل قریب میں غزہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بعض مصری ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت مصر غزہ کے ساتھ تعلقات رفح گزرگاہ اور سینا کی ترقی سمیت ایک جامع فریم ورک کے تحت معمول پر لانے کی خواہاں ہے۔ 

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مصر کی جانب سے رفح گزرگاہ کو فلسطینی شہریوں کے حمل و نقل کے لئے مستقبل قریب میں ماضی کی مانند دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق، رفح گزرگاہ کے اندر مصر اور فلسطین کے درمیان تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جائے گا۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ گزشتہ روز ایک فلسطینی میڈیا ٹیم مصر میں منعقد ہونے والی میڈیا کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے غزہ سے قاہرہ کی جانب روانہ ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری