بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑےگی، ایئر چیف مارشل سہیل امان


بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑےگی، ایئر چیف مارشل سہیل امان

پاکستان کی فضائی فوج کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے حالیہ دنوں میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی اور متعدد پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑےگی.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کی فضائی فوج کے سربراہ  ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑےگی.

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب مکمل جنگ ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہوناچاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں جوانوں اور افسران کی ٹریننگ کا بہترین معیار ہے۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ہماری اکیڈمیز میں غیرملکی بھی آتےہیں۔ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہوناچاہئے اور بھارت تحمل سے کام لے تو بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  چیلنجز کا سامنا کرنےکے لئے خود پر انحصار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فضائیہ سے سعودی عرب، قطر اور عراق کے لوگ گریجویٹ ہوئے ہیں۔ 

ایئر چیف نے پاکستان کی طیارہسازی کی صنعت کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہو رہی ہے، دوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔ ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، نائیجیریا اور قطر کیلیے سپر مشاق طیارے تیار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے مکمل تیار ہیں، بھارت کشمیر کےمسئلےکوحل کرنے پر توجہ دے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری