شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت کے جرم میں 6 بحرینوں کو عمر قید کی سزا


شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت کے جرم میں 6 بحرینوں کو عمر قید کی سزا

آل خلیفہ نے بحرین میں آئینی حقوق اور شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے 6 شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے 6 بحرینی شہریوں پر ''المعامیر'' کے علاقے میں بم دھماکے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

بحرینی ذرائع ابلاغ کی رپوٹ کے مطابق، عدالت کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کے خلاف تکنیکی دستاویزات ملے ہیں اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کی نام نہاد عدالتیں، قیدیوں پر تشدد کے ذریعے جرم کا اعتراف کرواتی ہیں۔

بحرین کی عوام 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ اور نسل پرستانہ کارروائی کے خلاف پرامن مظاہرے کررہی ہے اور حکومت مظاہروں کو روکنے کے لئے اس قسم کے جھوٹے مقدمات بنا کر اپنے ہی شہریوں پر آئے روز ظلم کرتی ہے۔

بحرین کی عوام آل خلیفہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے۔

بحرین میں اب تک آل خلیفہ کے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سینکڑوں شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

بحرینی حکومت کو آل سعود کی حمایت حاصل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری