پاکستان تھرمل دوربین بنانے والا چوتھا ملک بن گیا


پاکستان تھرمل دوربین بنانے والا چوتھا ملک بن گیا

پاکستان دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھرمل دور بین بنانے والا چوتھا ملک بن گیا ہے جس سے چار کلومیٹر تک دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پاکستان تھرمل دور بین بنانے والا چوتھا ملک بن گیاہے جس سے چار کلومیٹر تک دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس سے قبل تھرمل دور بین امریکہ، یورپ اور اسرائیل نے بنائی تھی لیکن اب اس میدان میں پاکستان نے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے اور تھرمل دوربین تیار کر لی ہے۔

تھرمل دور بین کی کسی بھی طرح سے پرفارمنس کم نہیں ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کے تمام پرزے پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں۔

تھر مل دور بین دیگر ممالک کی نسبت پانچ گنا زیادہ سستی ہے اور یہ رات کے اوقات میں بھی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری