دمشق کا شام میں سیاسی بحران کو حل کرنے کی مصری کوششوں کا خیر مقدم


دمشق کا شام میں سیاسی بحران کو حل کرنے کی مصری کوششوں کا خیر مقدم

ماسکو میں تعینات شامی سفیر نے مصری حکومت کی طرف سے شام بحران کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو میں تعینات شامی سفیر ریاض حداد نے روس میں المیادین کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دمشق، شام بحران کو حل کرنے کے لئے مصری کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ان کا امریکی نئے صدر کے بارے میں کہنا تھا کہ ابھی شام کے متعلق امریکی پالیسی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

دمشق کو امید ہے کہ شام کے بارے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی آئے گی۔

شامی سفیر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت تمام گروہوں کے ساتھ بغیر کسی شرط و شروط کے  دنیا کے کسی بھی کونے میں مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔

حداد کا کہنا تھا کہ شامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شام بحران کے حل کے لئے دہشت گردوں کے خاتمے سمیت سیاسی راہ حل کی کوششوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ''پرتگال'' کے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا: مصر شامی حکومت اور سرکاری فوج کی حمایت کرتا ہے۔

السیسی کا مزید کہنا تھا کہ مصری حکومت کسی بھی ملک کی فوج اور حکومت کی مخالف نہیں ہے لہٰذا مصر، عراقی فوج کی بھی حمایت کرتا ہے۔

السیسی کا کہنا تھا کہ شام بحران کے  حل کے لئے شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کا صفایا کرنا ضروری ہے۔

مصری صدر کا مزید کہنا تھا کہ شامی سرحدوں اور اس ملک کی اقتدار کا پاس رکھنا علاقائی سالمیت کے لئے نہایت اہمیت کا حامل پہلو ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری