بانی پاکستان کی سالگرہ کی تقریبات "قائد کا پاکستان" کے عنوان سے منائی جائیں گی


بانی پاکستان کی سالگرہ کی تقریبات "قائد کا پاکستان" کے عنوان سے منائی جائیں گی

بانی پاکستان محمد علی جناح کی 140 ویں سالگرہ کی تقریبات "قائد کا پاکستان" کے عنوان سے منائی جائیں گی.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق, پاکستان کی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی 140 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات بعنوان قائد کا پاکستان ملک بھر میں منقد کی جائیں گی۔

یہ تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور ان کے مقاصد کو بچوں اور نوجوانوں میں روشناس کرنے کے لئے ان کی تصویر بنانے کے مقابلے کروائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ان کی شخصیت اور ان کی جدوجہد کے حاصل پاکستان کے بارے میں تقریری مقابلے، کٹھ پتلی شوز اور ٹیبلوز بھی منعقد ہوں گے۔

ان سبھی مقابلوں کا مقصد بانی پاکستان کی شخصیت اور ان کے وطن پاکستان کے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرکے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

وزیر مملکت کا اعلان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ تقریبات سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے ملک بھر میں برپا کی جائیں گی۔ 

محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 عیسوی میں پیدا ہوئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری