آل خلیفہ نے ایک بار پھر بحرینی مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا


آل خلیفہ نے ایک بار پھر بحرینی مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا

آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے ''الدارز'' علاقے میں شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائش گاہ کے قریب مسجد امام صادق علیہ السلام میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ اور آل سعود کے آلہ کاروں نے ایک مرتبہ پھر الدارز علاقے میں نماز جمعہ منعقد ہونے نہیں دیا ہے۔

منامہ پوسٹ کے مطابق، آل سعود اور آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدارز علاقے کا محاصرہ کرکے بحرینی نمازیوں کو مسجد امام صادق علیہ السلام کی طرف جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے نماز جمعہ ادا نہ کی گئی۔

العالم نے خبر دی ہے کہ جو نمازی مسجد امام صادق علیہ السلام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے فرادا نماز پڑھ لی اور نماز کے بعد آل خلیفہ کی مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کو بحرینی شہریوں نے بڑے پیمانے پر آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کئے تھے۔

بحرین کے اللولو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں بحرینیوں نے جمعے کی رات کو دارالحکومت منامہ اور دیگر علاقوں میں  مظاہرے کئے اور آل خلیفہ کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ دھرایا۔

بحرینی مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور امتیازی برتاؤ ختم کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ بحرین کے عوام نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف فروری 2011ء سے اپنی پرامن  انقلابی تحریک کا آغاز کر رکھا ہے اور مظاہرین پر آل خلیفہ اور آل سعود کے فوجیوں کے حملوں میں اب تک سینکڑوں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری