فلسطین کے مسلمان پاکستان سمیت پوری امت اسلامی سے مدد کے طلبگار ہیں، سربراہ حماس خالد مشعل


فلسطین کے مسلمان پاکستان سمیت پوری امت اسلامی سے مدد کے طلبگار ہیں، سربراہ حماس خالد مشعل

حرکت مقاومت اسلامی فلسطین (حماس) کے سربراہ خالد مشعل نے اس بیان کے ساتھ کہ بیت المقدس سے صہیونیوں کا قبضہ ضرور ختم کرائیں گے، کہا ہے کہ فلسطین کے مسلمان پاکستان سمیت پوری امت اسلامی سے مدد کے طلبگار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، حرکت مقاومت اسلامی فلسطین (حماس) کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسلمان پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں سے مدد اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم بیت المقدس سے صہیونیوں کا قبضہ ضرور ختم کرائیں گے اور ان شاءاللہ قبلہ اول میں ضرور نماز ادا کریں گے۔

خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار اپنے وڈیو خطاب میں کیا جو جماعت اسلامی کے ورکرز کنوینشن کی مناسبت سے عربی میں کیا گیا تھا جبکہ جماعت اسلامی کے نگراں برائے امور خارجہ عبد الغفارعزیز نے اس کا اردو میں ترجمہ پیش کیا۔ 

خالد مشعل نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینی مسلمانوں پر جنگ مسلط ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مسلمانوں نے حماس کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اس کی ایک نظریاتی شناخت ہے اس لیے پاکستان کے خلاف بھی سازشیں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمان اہل پاکستان سے خصوصی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو اور ترقی کرے۔

انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت پر جماعت اسلامی کےبانی سید ابوالاعلیٰ مودودی کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پرانا رشتہ و تعلق ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری