صدر روحانی کا فیڈل کاسٹرو کے انتقال پر اظہار افسوس


صدر روحانی کا فیڈل کاسٹرو کے انتقال پر اظہار افسوس

ایران کے صدر حسن روحانی نے کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسٹرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کے حکومتی اور وزرا کونسل کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے صدر روحانی نے کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسٹرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

صدر روحانی نے یہ پیغام کیوبا کے حکومتی اور وزرا کونسل کے صدر راول موڈسٹو کاسٹرو روس کے نام جاری کیا ہے جس میں فیڈل کاسٹرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام کیوبا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری