ترک جنگی طیاروں کی شام کے شمال میں بمباری


ترک جنگی طیاروں کی شام کے شمال میں بمباری

ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے جنگی طیاروں نے شام کے شمال میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے رویٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک فوج نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت پر شام کے شمال میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جعمرات کو 3 ترک فوجی ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے جس پر انقرہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ شام کی فضائی فوج کی جانب سے کیا گیا ہے جس پر ضرور رد عمل دکھایا جائے گا۔

دوسری جانب، آناتولی خبر ایجنسی نے داعش کے ساتھ جھڑپوں میں ایک ترک فوجی کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

ترک صدر کے دفتری ذرائع نے کہا ہے کہ اردگان اور پیٹن نے گزشتہ جمعے کو شام کی سرزمین پر ترک فوجیوں پر حملے سے متعلق ٹیلفونک گفتگو کی ہے۔

ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا ہے کہ ترکی شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور ترک فوج کی جانب سے رواں سال اگست کے مہینے سے جاری آپریشن کا مقصد سرحدوں پر داعشی دہشتگردوں کو نشانہ بنانا ہے۔

ترک فوج نے داعش کے خلاف امریکی اتحاد کی حمایت کے پیش نظر رواں سال اگست کے مہینے  میں "سپر فرات" نامی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

ترکی کا دعویٰ ہے کہ اس آپریشن کا مقصد شام کے شمالی علاقوں سے داعش اور کردوں کا صفایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری